مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
في الرجل يريد السفر ما يدعو به باب: اس آدمی کا بیان جو سفر کا ارادہ کرے تو یوں دعاکرے
٣١٥٨٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان قال: حدثني عون بن عبد اللَّه أن رجلًا أتى ابن مسعود فقال: إني أريد سفرًا فأوصني، فقال: إذا توجهت (ففل) (١): بسم اللَّه، حسبي اللَّه، وتوكلت على اللَّه، فإنك إذا قلت: بسم اللَّه، قال الملك: هديت، وإذا قلت: حسبي اللَّه، قال الملك: حفظت، وإذا (قلت) (٢): توكلت على اللَّه، قال الملك: كفيت (٣).حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : میرا سفر کا ارادہ ہے پس آپ مجھے وصیت فرما دیجئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا : جب تو سفر کے لیے متوجہ ہو تو یہ کلمات کہہ : اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، مجھے اللہ کافی ہے، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، پس جب تو کہے گا اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں تو فرشتہ کہے گا، تجھے ہدایت دی گئی، اور جب تو کہے گا، مجھے اللہ کافی ہے، تو فرشتہ کہے گا، تیری حفاظت کی گئی، ، اور جب تو کہے گا، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا تو فرشتہ کہے گا، تیری کفایت کی گئی۔