مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا طلعت الشمس باب: جب سورج طلوع ہو تو آدمی ان کلمات کے ساتھ دعا مانگے
٣١٥٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أن الحسن بن علي بن أبي طالب كان يقول إذا طلعت الشمس: سمع سامع بحمد اللَّه الأعظمي لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد اللَّه الأكبري لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد اللَّه الأمجدي (لا شريك له) (١)، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير -يتبع هذا النحو (٢).حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوتا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یوں دعا فرماتے تھے : سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت عظمت والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بڑا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بزرگی والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اسی طریقہ سے دوبارہ کہتے۔