مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به باب: ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 31582
٣١٥٨٢ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن (شيبان عن فراس) (١) عن الشعبي عن أبي مسلم أنه كان يقول في آخر قوله: (وَصَل) (٢) اللَّه بالإيمان (أخوتكم) (٣)، وقرب برحمته مودتكم، ومكن بإحسانه كرامتكم، ونور بالقرآن صدوركم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسلم اپنی بات کے آخر میں یوں فرماتے تھے : اللہ تمہاری مواخات کو ایمان کے ذریعہ جو ڑ دے، اور تمہارے محبوبین کو اپنی رحمت سے قریب کر دے۔ اور تمہارے معززین کو اپنے فضل سے قدرت عطا فرمائے، اور قرآن کے ذریعہ سے تمہارے سینوں کو منور کرے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، ك، هـ]: (فراس عن شيبان).
(٢) في [ط]: (وصلي).
(٣) في [ك]: (إخوتك).