مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به باب: ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
٣١٥٨٠ - حدثنا محمد ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن (تبيع) (١) عن كعب قال: لولا كلمات أقولهن لجعلتني اليهود أصيح مع الحمر الناهقة وأعوي مع الكلاب العاوية: أعوذ بوجهك الكريم، وباسمك العظيم، وبكلماتك التامة التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، الذي لا يخفر جاره من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها ومن شر ما (خلق) (٢) وذرأ وبرأ.حضرت تبیع فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا : اگر یہ کلمات نہ ہوتے جن کو میں پڑھتا ہوں تو یہود مجھے ایسا بنا دیتے کہ میں چیخنے والے گدھوں کے ساتھ چیختا اور بھونکنے والے کتوں کے ساتھ میں بھونکتا : وہ کلمات یہ ہیں، میں پناہ مانگتا ہوں تیرے اس معزز چہرے کی، اور تیرے عظیم نام کی، اور تیرے مکمل کلمات کی جن سے کوئی نیک اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا ، اور جس کے پڑوسی کو پناہ نہیں دی جاتی، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز آسمان میں بلند ہوتی ہے۔ اور اس چیز کے شر سے جس کو اس نے تخلقر کیا، وجود بخشا اور پیدا کیا۔