مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر عن قوم مختلفين مما (يدعون) به باب: ان دعائوں کا بیان جو مختلف اصحاب سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 31572
٣١٥٧٢ - حدثنا عباد بن عوام عن حصين عن إبراهيم قال: كان منا رجل يقال له همام بن الحارث، وكان لا ينام إلا قاعدًا في مسجده في صلاته وكان يقول: اللهم اشفني من النوم بيسير، وارزقني سهرًا في طاعتك.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم میں ایک آدمی تھا جس کا نام حارث بن ھمام تھا۔ وہ نہیں سوتا تھا مگر مسجد میں تھوڑی دیر بیٹھ کر نماز کے حالت میں ، اور یوں دعا کیا کرتا تھا : اے اللہ ! تو مجھے تھوڑی سی ہی نیند کے ذریعہ شفا دے، اور مجھے اپنی فرمانبرداری میں جاگنا عطا فرما۔