مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء في الرجل يلبس الشيطان عليه (صلاته) باب: اس آدمی کا بیان جس پر شیطان اس کی نماز کو مشتبہ کر دے
حدیث نمبر: 31570
٣١٥٧٠ - حدثنا أبو أسامة عن الجريري عن أبي العلاء عن عثمان بن أبي ⦗٢٨٠⦘ العاص أنه أتى رسول اللَّه ﷺ فقال: يا رسول اللَّه، إن الشيطان (قد) (١) حال بين صلاتي وقراءتي، فقال: "ذاك شيطان يقال له: خنزب، فإذا (أحسست) (٢) به فاتفل (على) (٣) يسارك ثلاثًا وتعوذ باللَّه من شره" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیاَ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یقینا شیطان میری نماز اور تلاوت کے درمیان حائل ہوگیا ! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ شیطان ہے جس کو خنزب کہا جاتا ہے۔ پس جب بھی تو اس کو محسوس کرے تو اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اللہ کی پناہ مانگ اس کے شر سے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط]: (حسبت)، وفي [أ، هـ]: (حسست).
(٣) في [هـ]: (عن).