مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول: إذا وقع في الأمر العظيم باب: جب کوئی عظیم امر پیش آئے تو یہ کلمات پڑھے
٣١٥٦٦ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عطية عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ﴾ [المدثر: ٨]، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كيف أنعم وصاحب القرن قد التقم القرن و (حنى) (١) (جبهته) (٢) (٣) (يستمع) (٤) متى يؤمر (فينفخ) (٥) "، فقال: أصحاب النبي ﷺ: (كيف) (٦) نقول؟ قال: "قولوا: حسبنا اللَّه ونعم الوكيل على اللَّه توكلنا" (٧).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس قول ” پس جب پھونک ماری جائے گی صور میں “ ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں کیسے خوش رہوں ؟ حالانکہ صور والے نے صور کو منہ میں ڈال لیا ہے، اور اپنی پیشانی موڑ لی ہے، غور سے سن رہا ہے کہ کب حکم دیا جائے کہ صور پھونک دو ؟ ! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے فرمایا : تو ہم کیسے دعا مانگیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یہ کلمات پڑھا کرو، ہمیں اللہ کافی ہے، اور وہ اچھا کارساز ہے، اور ہم نے اللہ پر ہی بھروسہ کیا۔