مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما دعا به النبي ﷺ يوم بدر ويوم حنين باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر اور غزوہ حنین کے موقع پر مانگی
٣١٥٦٢ - حدثنا قراد أبو نوح حدثنا عكرمة بن عمار حدثنا سماك الحنفي قال: أبو زميل (١) حدثني ابن عباس قال: حدثني عمر بن الخطاب قال: لما كان يوم بدر (استقبل) (٢) النبي ﷺ القبلة ثم مد يده ثم قال: "اللهم أنجز لي ما وعدتني، اللهم ⦗٢٧٧⦘ ائتني ما وعدتني، اللهم إنك (إن) (٣) تهلك هذه العصابة من أهل الإسلام فلا تعبد في الأرض أبدا"، فما زال يستغيث ربه ويدعو حتى سقط رداؤه فأنزل اللَّه ﷿: ﴿إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ﴾ (٤) [الأنفال: ٩].حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مجھے بیان کیا : غزوہ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ رخ ہوئے، اپنے ہاتھ پھیلائے اور یہ دعا مانگی : اے اللہ ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے تو وہ مجھے عطا فرما۔ اے اللہ ! اگر آپ نے اہل اسلام کی اس جماعت کو ہلاک کردیا۔ تو پھر کبھی بھی زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل اپنے رب سے فریاد کرتے رہے، اور اس سے دعا مانگتے رہے ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار زمین پر گرگئی ۔ تو پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی : ترجمہ : جب تم فریاد کر رہے تھے اپنے رب سے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی ، (اور فرمایا ہے) بیشک میں مدد دوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگاتار آتے جائیں گے۔