مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول: الرجل إذا اشتد غضبه باب: جب آدمی کا غصہ تیز ہو جائے تو یہ کلمات کہہ لیا کرے
حدیث نمبر: 31560
٣١٥٦٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سليمان بن صرد أن رجلين تلاحيا فاشتد غضب أحدهما فقال النبي ﷺ: "إني لأعرف كلمة لو قالها ذهب غضبه: أعوذ باللَّه من الشيطان الرجيم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن صرد فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے جھگڑا کیا۔ پھر ان میں سے ایک کا غصہ تیز ہوگیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ وہ کلمہ یہ ہے : میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔