مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
الرجل يظلم فيدعو الله على من ظلمه باب: ایک آدمی ظلم کرے پھر کوئی شخص اس ظلم کرنے والے کے لیے بد دعا کرے
حدیث نمبر: 31556
٣١٥٥٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن حبيب عن عطاء عن عائشة قالت: سرقها سارق فدعت عليه، فقال لها النبي ﷺ: "لا (تسبخي) (١) عنه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کسی چور نے ان کی کوئی چیز چوری کی ۔ پس انہوں نے اس کے لیے بد دعا کی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا : تو اس سے اس کے گناہ کو ہلکا مت کر۔
حواشی
(١) في [أ]: (تستحي)، وفي [ب]: (تسثحي)، وفي [ط]: (بستحي)، ومعناها: لا تخففي عنه الإثم.