مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما نهي عنه أن يدعو به الرجل أو يقوله باب: وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 31551
٣١٥٥١ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن (يزيد) (١) بن الأصم عن ابن عباس أن النبي ﷺ سمع رجلًا يقول: ما شاء اللَّه وشاء فلان، فقال: "جعلتني (للَّه) (٢) عدلًا، قل: ما شاء اللَّه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سنا : جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تو نے مجھے اللہ کے برابر بنادیا ! تو یوں کہہ : جو کچھ اللہ نے چاہا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ط]: (له).