مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من طعامه باب: جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
حدیث نمبر: 31548
٣١٥٤٨ - حدثنا جرير بن عبد اللَّه عن منصور (١) عن تميم بن سلمة قال: حدثت أن الرجل إذا ذكر اسم اللَّه على (طعامه) (٢) وحمده على ⦗٢٧١⦘ آخره (٣) لم يسأل عن نعيم (ذلك) (٤) الطعام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص کھانے کے شروع میں اللہ کا نام لیتا ہے اور کھانے کے آخر میں اللہ کی حمد بیان کرتا ہے، تو اس سے اس کھانے کی نعمت کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن إبراهيم).
(٢) في [ط]: (طعام).
(٣) زيادة في [أ، ب، جـ]: (و).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (لذة).