مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31543
باب: جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من طعامه
حدیث نمبر: 31543
٣١٥٤٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن أبي النجود عن ذكوان أبي صالح عن عائشة أنه قدم إليها طعام فقالت: ائدموه، فقالوا: (و) (١) ما إدامه؟ قالت: تحمدون اللَّه عليه إذا فرغتم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ذکوان ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے کھانا پیش کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کھانے کو سالن کے ساتھ کھاؤ، لوگوں نے عرض کیا : اس کا سالن کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جب تم کھانے سے فارغ ہو جاؤ تو اس پر اللہ کی حمد بیان کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].