مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر فيما كان عبد الله بن رواحة يدعو به باب: ان دعائوں کا بیان جو سیدنا عبد اللہ بن رواحہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 31537
٣١٥٣٧ - حدثنا عبيدة بن حميد (عن منصور) (١) عن ربعي بن (حراش) (٢) قال قال عبد اللَّه بن رواحة: اللهم إني أسألك قرة عين لا ترتد ونعيما (لا ينفد) (٣) فقال رسول اللَّه ﷺ: "ليس من هاتين شيء في الدنيا" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے ۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ان دونوں میں سے کوئی چیز بھی دنیا میں موجود نہیں ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (خراش).
(٣) في [ط]: (لا ينفذ).
(٤) منقطع؛ ربعي بن حراش لم يدرك عبد اللَّه بن رواحة.