مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
في مسألة العبد لربه وأنه لا يخيبه باب: بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
٣١٥٣٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن شهر عن عبد الرحمن بن (غنم) (١) عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يقول اللَّه: يا عبادي كلكم مذنب إلا من عافيته، فاستغفروني اغفر لكم، ومن علم أني ذو قدرة على أن اغفر له غفرت له ولا أبالي، يا عبادي كلكم ضال إلا من هديته ⦗٢٦٦⦘ فاستهدوني أهدكم، يا عبادي كلكم فقير إلا من (أغنيته) (٢) (فاسألوني) (٣) أعطكم" (٤).حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ فرماتے ہیں ! اے میرے بندو ! تم سب گناہ گار ہو مگر وہ جس کو میں نے عافیت بخشی۔ پس تم مجھ سے مغفرت مانگو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔ اور جو شخص جان لے کہ میں قدرت والا ہوں کہ میں اس کی مغفرت کرسکتا ہوں تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو ! تم سب گمراہ ہو مگر جس کو میں نے ہدایت دی۔ پس تم مجھے سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو ! تم سب فقیر ہو مگر جس کو میں نے غنی کیا۔ پس تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔