مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر عن النبي ﷺ أنه دعا لمن شتمه أو ظلمه باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائوں کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لیے مانگیں جنہوں نے آپ کو برا بھلا کہا یا جنہوں نے آپ پر ظلم کیا
حدیث نمبر: 31528
٣١٥٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ قال: "اللهم أيما مؤمن لعنته أو سببته أو جلدته فاجعلها له زكاة وأجرا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! کوئی بھی مومن بندہ جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا میں نے اسے کوڑے لگائے ہوں۔ تو ان چیزوں کو اس کے لیے پاکی اور اجر کا ذریعہ بنا۔