مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31524

باب: جب کوئی بُرا خواب دیکھے تو یوں دعا کرے

ما يدعو به الرجل إذا رأى ما يكره

حدیث نمبر: 31524
٣١٥٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا ابن عون عن إبراهيم النخعي قال: كانوا إذا رأى أحدهم في منامه ما يكره قال: أعوذ بما عاذت به ملائكةُ اللَّهِ ورسولهُ من شر ما رأيت في منامي أن يصيبني منه شيء أكرهه في الدنيا والآخرة.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم النخعی فرماتے ہیں کہ جب ان حضرات میں سے کوئی اپنی نیند میں ناپسندیدہ چیز دیکھتا تو یوں دعا کرتا : میں پناہ مانگتا ہوں ان کلمات کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ کے فرشتوں نے اور اس کے رسول نے پناہ مانگی ہے اس چیز کے شر سے جو میں نے اپنی نیند میں دیکھی ہے ، کہ اس مصیبت میں سے کوئی چزس مجھے پہنچے جس کو میں دنیا اور آخرت میں ناپسند کرتا ہوں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31524
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: أثر صحيح . قال ابن حجر: إسناده صحيح . »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20359، 20366، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25153، 32549، ترقيم محمد عوامة: 30162»