مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا رأى ما يكره باب: جب کوئی بُرا خواب دیکھے تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31522
٣١٥٢٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن أبي سلمة عن أبي قتادة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الرؤيا من اللَّه، والحلم من الشيطان، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره (ثلاثًا) (١) وليتعوذ من شرها فإنها (لا) (٢) تضره" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں ، اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، پس جب تم میں سے کوئی ایک بُرا خواب دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔ اور اس کے شر سے پناہ مانگے۔ وہ اس کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (لن).