حدیث نمبر: 31517
٣١٥١٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن طارق عن سعيد بن جبير عن أبي هياج (١) قال: سمعت شيخًا يطوف خلف البيت وهو يقول: [اللهم قني شح نفسي، فلم أدر من هو، فلما انصرف اتبعته فسألت عنه فقالوا: عبد الرحمن ابن عوف (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ھیاج الاسدی نے ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک بوڑھے کو سنا کہ وہ بیت اللہ کے گرد طواف کر رہا ہے اور یہ دعا بھی کر رہا ہے : اے اللہ ! تو مجھے میرے نفس کے بخل سے بچا لے۔ پس میں نہیں جانتا تھا کہ وہ بوڑھاکون ہے ؟ پھر جب وہ واپس جانے لگے تو میں ان کے پیچھے چل پڑا۔ میں نے ان کے متعلق پوچھا تو لوگوں نے بتلایا : کہ یہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ہیں۔

حواشی
(١) في [ك]: (الأسدي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31517
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31517، ترقيم محمد عوامة 30155)