مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
٣١٥٠٩ - حدثنا هشيم أخبرنا حصين عن أبي اليقظان (عن) (١) حصين بن يزيد الثعلبي عن عبد اللَّه بن مسعود أنه كان يقول إذا فرغ من الصلاة: اللهم إني أسألك موجبات رحمتك وعزائم مغفرتك (وأسألك) (٢) الغنيمة من كل بر والسلامة من كل إثم، اللهم إني أسألك الفوز بالجنة و (الجوار) (٣) من النار، اللهم لا تدع ذنبا إلا غفرته ولا هما إلا فرجته ولا حاجة إلا قضيتها (٤).حضرت حصین بن یزید الثعلبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب نماز سے فارغ ہوتے تھے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ تمام اسباب جو تیری رحمت کے لیے لازم ہوں اور وہ اسباب جن سے تیری مغفرت یقینی ہوجائے، اور میں تجھ سے ہر نیکی سے مال غنیمت کا حصہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں تجھ سے جنت والی کامیابی کا سوال کرتا ہوں، اور جہنم سے آزادی کا۔ اے اللہ ! تو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑ جس کو تو نے بخش نہ دیا ہو، اور نہ ہی کوئی فکر جس سے تو رہائی نہ دے، اور نہ ہی کوئی ضرورت جس کو تو پورا نہ فرما دے۔