حدیث نمبر: 31506
٣١٥٠٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: كان عبد اللَّه إذا اجتهد في الدعاء قال: اللهم إني أسألك من فضلك الذي أفضلت علي، وبلائك الحسن الذي ابتليتني، ونعمائك التي أنعمت علي أن تدخلني الجنة، اللهم أدخلني الجنة برحمتك ومغفرتك (و) (١) فضلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعو جب دعا میں بہت زیادہ جدوجہد کرتے تو یوں فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اس فضل کی برکت سے جو تو نے مجھ پر مہربانی فرمائی اور تیری اچھی آزمائش کی برکت سے جس سے تو نے مجھے آزمایا، اور تیری ان نعمتوں کی برکت سے جو تو نے مجھ پر کی ہیں کہ تو مجھے جنت میں داخل فرما دے، اے اللہ ! تو مجھے اپنی رحمت سے اور اپنی بخشش سے اور اپنے فضل سے جنت میں داخل فرما۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31506
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31506، ترقيم محمد عوامة 30144)