حدیث نمبر: 31505
٣١٥٠٥ - حدثنا جعفر (بن) (١) عون عن مسعر عن (معن) (٢) قال: كان عبد اللَّه مما يدعو يقول: اللهم أعني على أهاويل الدنيا وبوائق الدهر ومصا (ئب) (٣) الليالي والأيام، واكفني شر ما يعمل الظالمون في الأرض، اللهم اصحبني في سفري واخلفني في حضري وإليك (فحببني) (٤)، وفي أعين الناس فعظمني، وفي نفسك ⦗٢٥٥⦘ فاذكرني، وفي نفسي لك فذللني، و (٥) شر الأخلاق فجنبني، يا رحمن إلى من تكلني، أنت ربي، إلى بعيد (يتجهمني) (٦) أم إلى قريب (قلدته) (٧) أمري (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دعا کرتے ہوئے یوں فرماتے تھے : اے اللہ ! تو دنیا کی ہولناکیوں سے میری مدد فرما ۔ اور زمانہ کی تنگیوں سے بھی اور دن اور رات کے مصائب سے بھی اور تو میرے لیے کافی ہوجا زمین میں ظلم کرنے والوں کے عمل کے شر سے، اے اللہ ! تو میرے سفر میں میرا مصاحب و ساتھی بن جا۔ اور میرے حضر میں خلیفہ بن جا، اور مجھے اپنی طرف محبوب بنا لے، اور لوگوں کی آنکھوں میں مجھے معزز کر دے، اور اپنی ذات میں میرا ذکر کر ، اور اپنے سامنے میرے نفس کو حقیر بنا دے، اور بُرے اخلاق سے تو مجھے دور فرما دے، اے بہت زیادہ رحم کرنے والے ! کس کی طرف تو مجھے سپرد کرے گا ؟ تو تو میرا رب ہے، دور کی طرف جو مجھ سے ترش روئی کرے یا کسی قریب کی طرف کہ جس کو تو میرے معاملہ کی ڈور پکڑا دے گا ؟

حواشی
(١) غير واضحة في: [ب].
(٢) في [ط]: (عون).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ط]: (فحيني).
(٥) في [ط، هـ]: زيادة (من).
(٦) في [ط]: (تجهمني).
(٧) في [هـ]: (مكلته)، وفي [ط]: (فلد مكلته).
(٨) منقطع؛ معن لم يسمع من ابن مسعود.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31505
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31505، ترقيم محمد عوامة 30143)