مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
حدیث نمبر: 31504
٣١٥٠٤ - [حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن جواب التيمي عن الحارث بن سويد قال: قال عبد اللَّه: إن من أحب الكلام إلى اللَّه أن يقول العبد: اللهم أبوء بالنعمة وأبوء بالذنب فاغفر إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا : اللہ کا پسندیدہ کلام ہے کہ بندہ یوں دعا کرے : اے اللہ ! میں نعمت کا اعتراف کرتا ہوں اور گناہ کا اعتراف بھی کرتا ہوں، پس تو میری مغفرت فرما ، بیشک تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی مغفرت نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].