مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
٣١٥٠٣ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) حماد بن سلمة أخبرنا عطاء بن السائب عن أبي الأحوص أن ابن مسعود كان إذا دعا لأصحابه (يقول) (٢): اللهم اهدنا ويسر هداك لنا، اللهم يسرنا لليسرى وجنبنا العسرى، واجعلنا من أولي النهى، اللهم لقنا نضرة وسرورًا، واكسنا سندسًا وحريرًا، وحلنا أساور إله الحق، اللهم اجعلنا شاكرين لنعمتك مثنين بها (قائليها) (٣) وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم (٤).حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب اپنے شاگردوں کے لیے دعا کرتے تو یوں فرماتے ۔ اے اللہ ! تو ہمیں ہدایت دے، اور اپنی ہدایت کو ہمارے لیے آسان فرما۔ اے اللہ ! ہماری آسانی کو بھی آسان فرما۔ اور ہمیں تنگی سے دور فرما۔ اور ہمیں دانش مندوں میں سے بنا دے، اے اللہ ! ہمیں خوشی اور راحت و سکون عطا فرما، اور ہمیں سندس اور ریشم پہنا، اور ہمیں زیورات سے مزین فرما، اے سچے معبود ! اے اللہ ! ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار بنا دے، ان کے ذریعہ ثنا کرنے والا بنا دے ، اور ان کا ذکر کرنے والا بنا دے، اور تو ہماری توبہ کو قبول فرما، یقینا تو ہی توبہ کو قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے۔