مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
٣١٥٠٢ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن عون بن عبد اللَّه عن أبي فاختة عن الأسود بن يزيد قال: قال عبد اللَّه يقول اللَّه: من كان له عندي عهد فليقم، قالوا: يا (أ) (١) با عبد الرحمن فعلمنا، قال: قولوا: اللهم فاطر السماوات والأرض، عالم الغيب والشهادة (٢) إني أعهد إليك عهدًا في هذه الحياة الدنيا، إنك إلى تكلني إلى (عملي) (٣) يقربني من الشر ويباعدني من الخير وإني لا أثق إلا برحمتك، (فاجعله) (٤) (لي) (٥) عندك عهدًا تؤديه إليَّ يوم القيامة، إنك لا تخلف الميعاد (٦).حضرت اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ فرماتے ہیں ۔ کہ جس شخص کا بھی میرے پاس کوئی عہد ہے پس وہ کھڑا ہوجائے ان کے شاگردوں نے عرض کیا : اے ابو عبد الرحمن : پس آپ ہمیں بھی یہ سکھا دیجیے، انہوں نے ارشاد فرمایا : تم سب یہ کلمات پڑھو، اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، ظاہر اور پوشیدہ باتوں کے جاننے والے، یقینا میں اس دنیا کی زندگی میں تجھ سے ایک عہد کرتا ہوں یقینا اگر تو نے مجھے میرے عمل کے سپرد کردیا تو تو نے مجھے شر کے قریب کردیا اور تو نے مجھے خیر سے دور کردیا۔ اور یقینا میں نے نہیں یقین رکھا مگر تیری رحمت پر، پس تو اپنے پاس ہی میرے عہد کو رکھ لے جس کو قیامت کے دن پورا کرنا، یقینا تو وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔