مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما جاء عن عبد الله بن مسعود ﵁ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے منقول دعائوں کا بیان
حدیث نمبر: 31499
٣١٤٩٩ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الأسود وعلقمة قالا: قال عبد اللَّه: إن في كتاب اللَّه آيتين ما أصاب عبد ذنبًا (١) فقرأهما ثم استغفر اللَّه إلا غفر له: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ﴾ [آل عمران: ١٣٥]، إلى آخر الآية، ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ﴾ (٢) [النساء: ١١٠].مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ نے ارشاد فرمایا : کتاب اللہ میں دو آیات ہیں، جو کوئی بندہ گناہ کرتا ہے پھر ان دونوں آیات کو پڑھ کر اللہ سے استغفار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔ (آیت : اور وہ لوگ جو اگر کوئی کھلا گناہ کر بیٹھیں یا اپنی جانوں پر ظلم کر گزریں) آیت کے آخر تک، (آیت : اور جو کوئی کر بیٹھے برا کام یا ظلم کر بیٹھے اپنے اوپر) ۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: زيادة (آيتين).