حدیث نمبر: 31490
٣١٤٩٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام] (١) (عن إبراهيم التيمي قال: قال رجل عند عمر) (٢): اللهم اجعلني من القليل، قال: فقال عمر: ما هذا الذي تدعو به؟ فقال: إني سمعت اللَّه يقول: ﴿وَقَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ﴾ [سبأ: ١٣]، فأنا أدعو أن يجعلني من أولئك القليل، قال: فقال عمر: كل الناس أعلم من عمر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم التیمی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر کے پاس یوں دعا کی : اے اللہ ! آپ مجھے قلیل میں سے بنا دیجیے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عمر نے پوچھا : تم نے یہ کیا دعا مانگی ؟ تو وہ شخص کہنے لگا : میں نے اللہ رب العزت کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اور میرے بندوں میں بہت تھوڑے شکر گزار ہیں۔ “ تو میں اللہ سے دعا کر رہا ہوں کہ وہ مجھے ان تھوڑے بندوں میں سے بنا دے۔ راوی فرماتے ہیں : پھر حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : تمام لوگ عمر سے زیادہ علم والے ہیں۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، ك].
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31490
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31490، ترقيم محمد عوامة 30128)