حدیث نمبر: 3149
٣١٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن أبي فروة يزيد بن سنان قال: حدثنا أبو (عبيد) (١) الحاجب قال: سمعت (شيخا) (٢) في المسجد الحرام يقول: قال (أبو الدرداء) (٣): قال رسول اللَّه ﷺ: "إِنَّ لِكُلِّ شَيء أنَفُةُ، وإِنَّ أَنَفَة الصَّلاة: التَّكبْيَرةُ الأولى فَحَافِظُوا عَلَيْها" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کی ایک ابتداء ہوتی ہے اور نماز کی ابتداء تکبیرِ اولیٰ ہے، سو تم اس کی پابندی کرو۔ ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث رجاء بن حیوہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ام الدرداء نے حضرت ابوالدرداء کے حوالے سے مجھ سے یونہی بیان کیا تھا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبيدة).
(٢) في [أ]: (شيخنا).
(٣) في [جـ]: (أبو داود).
(٤) مجهول، أخرجه أبو نعيم في الحلية ٥/ ١٧٧، والبيهقي في الشعب ٨/ ٢٠١، والبزار كما في كشف الأستار ١/ ٢٥٢، والطبراني كما في مجمع الزوائد ٢/ ١٠٣.