حدیث نمبر: 31489
٣١٤٨٩ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن (الركين) (١) عن أبيه عن عمر أنه كان يقول: اللهم أستغفرك لذنبي وأستهديك لراشد أمري، وأتوب إليك فتب علي إنك أنت ربي، [اللهم فاجعل رغبتي إليك، واجعل غناي في صدري، وبارك لي فيما رزقتني، وتقبل مني إنك أنت ربي (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ربیع فرماتے ہیں حضرت عمر کے بارے میں کہ وہ یوں دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے اپنے گناہوں کی معافی ما نگتا ہوں ۔ اور میں آپ سے اپنے بھلائی کے کاموں کی راہنمائی طلب کرتا ہوں۔ اور میں آپ سے توبہ کرتا ہوں۔ پس آپ میری توبہ قبول فرما لیجیے۔ یقینا آپ ہی میرے رب ہیں۔ اے اللہ ! اپنی طرف کا مجھ میں شوق ڈال دیں۔ اور میرے سینے میں بےنیازی ڈال دیں۔ اور جو آپ نے مجھے رزق عطا کیا ہے اس میں برکت عطا فرما دیجیے۔ اور آپ میری طرف سے دعا کو قبول فرمائیے۔ اور یقینا آپ ہی میرے رب ہیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (الدكين).
(٢) منقطع؛ الربيع بن عميلة والد الركين لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31489
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31489، ترقيم محمد عوامة 30127)