مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى (به) للمريض إذا دخل عليه باب: جب مریض پر داخل ہوا جائے تو یوں دعا پڑھی جائے
٣١٤٧٥ - حدثنا يحيى بن أبي بكير حدثنا زهير بن محمد عن يزيد بن خصيفة عن (عمر) (١) بن عبد اللَّه بن كعب عن نافع بن جبير عن عثمان بن أبي العاص الثقفي قال: قدمت على رسول اللَّه ﷺ وبي وجع، قد كاد (يبطلني) (٢) فقال رسول اللَّه ﷺ: "اجعل يدك اليمنى عليه، ثم قل: (اللهم) (٣) بسم اللَّه أعوذ بعزة اللَّه وقدرته من شر ما أجد سبع مرات، ففعلت فشفاني اللَّه ﷿" (٤).حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا، قریب تھا کہ یہ تکلیف مجھے کسی باطل کام میں مبتلا کر دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا : اپنا داہنا ہاتھ تکلیف والی جگہ پر رکھو، پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھو : اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی برکت سے پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو میں پاتا ہوں۔ حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی فرماتے ہیں ! پس میں نے ایسا ہی کیا، تو اللہ عزوجل نے مجھے شفا عطا فرما دی۔