مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31471
باب: جب مریض پر داخل ہوا جائے تو یوں دعا پڑھی جائے
ما يدعى (به) للمريض إذا دخل عليه
٣١٤٧١ - حدثنا محمد بن بشر العبدي حدثنا زكريا بن أبي زائدة حدثنا سماك عن محمد بن حاطب قال: تناولت قدرًا لنا فاحترقت يدي فانطلقت (بي أمي) (١) إلى رجل جالس في (الجبانة) (٢) فقالت له: يا رسول اللَّه، فقال: " (لبيك) (٣) وسعديك"، ثم أدنتني منه فجعل ينفث ويتكلم لا أدري ما هو، فسألت أمي بعد ذلك ما كان يقول: قالت: كان يقول: "أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شافي إلا أنت" (٤).حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ میں نے گرم ہانڈی پکڑ لی تو میرا ہاتھ جل گیا ، پھر میری والدہ مجھے ایک آدمی کے پاس لے گئیں جو کھلے میدان میں بیٹھا تھا، میری والدہ نے ان کو کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تو انہوں نے فرمایا : میں حاضر ہوں اور خدمت کے لیے تیار ہوں، پھر میری والدہ نے مجھے ان کے قریب کردیا، پس وہ پھونک مارتے تھے اور کچھ بولتے تھے، میں نہیں جان پا رہا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، پھر بعد میں میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے ؟ والدہ نے فرمایا : وہ یہ کلمات پڑھ رہے تھے : لوگوں کے رب ! تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے اور تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے۔