٣١٤١٣ - حدثنا زيد بن الحباب (قال) (١): حدثني كثير بن زيد قال: حدثني ⦗٢١٨⦘ المغيرة بن سعيد (بن) (٢) نوفل عن شداد بن أوس أن رسول اللَّه ﷺ قال له: "ألا أدلك على سيد الاستغفار أن تقول: (اللهم) (٣) أنت الهي لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، وأبوء لك بنعمتك علي وأبوء لك بذنوبي فأغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، ما من عبد يقولها فيأتيه قدره في (يومه) (٤) قبل يمسي أو في مسائه قبل أن يصبح إلا كان من أهل الجنة" (٥).حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہاری سید الاستغفار کے بارے میں راہنمائی نہ فرماؤں ؟ تم یہ کلمات کہہ لیا کرو : اے اللہ ! تو ہی میرا معبود ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں۔ اور میں تیرے وعدے اور عہد کو اپنی طاقت کے بقدر پورا کرتا ہوں میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان اعمال کے شر سے جو میں نے کیے ہیں، اور میں اعتراف کرتا ہوں مجھ پر ہونے والی تیری نعمتوں کا ، اور میں تیرے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، پس تو میری مغفرت فرما۔ پس بیشک تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی مغفرت نہیں کرسکتا۔ کوئی بندہ ایسا نہیں کہ وہ ان کلمات کو کہے اس دن میں پس اس کا وقت مقرر شام ہونے سے پہلے اس کے پاس آئے، یا شام میں کہے تو صبح ہونے سے پہلے موت آئے، مگر یہ کہ وہ شخص اہل جنت میں سے ہوگا۔