٣١٤١٢ - حدثنا أبو أسامة عن (حسين) (١) بن ذكوان عن عبد اللَّه بن بريدة عن بشير بن كعب عن شداد بن (أوس) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "سيد الاستغفار أن يقول: اللهم أنت ربي وأنا عبدك، لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك، أصبحت على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء (٣) بنعمتك علي وأبوء لك بذنوبي، فأغفر لي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت" (٤).حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سید الاستغفار یہ ہے کہ بندہ یوں کہے ! اے اللہ ! تو میرا رب ہے ، اور میں تیرا بندہ ہوں تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں میں نے صبح کی تیرے وعدے پر اور تیرے عہد پر اپنی استطاعت کے مطابق میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان کاموں کے شر سے جو میں نے کیے ہیں، میں اعتراف کرتا ہوں مجھ پر ہونے والی تیری نعمتوں کا ، اور میں تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس تو مجھے معاف فرما دے، بیشک تیرے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا۔ بخاری ٦٣٠٦۔ احمد ١٢٢