حدیث نمبر: 31405
٣١٤٠٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن موسى الجهني عن مصعب بن سعد عن أبيه قال: كنا مع رسول اللَّه ﷺ فقال لنا: "أيعجز أحدكم أن يكسب في اليوم ألف حسنة"، فسأله سائل: كيف يكسب أحدنا ألف حسنة؟ قال: "يسبح اللَّه مائة تسبيحة فيكتب له ألف حسنة ويحط عنه ألف خطيئة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے اس بات سے کہ وہ روز ایک ہزار نیکیاں کمائے ؟ تو ایک پوچھنے والے نے پوچھا : ہم میں سے کوئی ایک کیسے ہزار نیکیاں کما سکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔