حدیث نمبر: 31402
٣١٤٠٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن ثابت البناني قال: حدثني رجل من أصحاب محمد ﷺ عند هذه السارية قال: "من قال: سبحان اللَّه وبحمده استغفر اللَّه وأتوب إليه، كتبت له في رق ثم طبع عليها خاتمًا من مسك، فلم يكسر حتى يوافق بها يوم القيامة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا ہے کہ : جو شخص یہ کلمات کہے : اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے ، میں اللہ سے معافی چاہتا ہوں اور اسی سے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں تو ایک سفید تختہ پر اس کے لیے ان کا ثواب لکھا جاتا ہے، پھر اس پر مشک کی ایک مہر لگا دی جاتی ہے۔ پھر نہیں توڑا جاتا اس مہر کو یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن ان کلمات کا پورا پورا ثواب حاصل کرلے۔