حدیث نمبر: 31391
٣١٣٩١ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن إبراهيم السكسكي عن عبد اللَّه بن أبي أوفى قال: أتى رجل النبي ﷺ فذكر أنه لا يستطيع أن يأخذ من القرآن، وسأله شيئًا (يجزئ) (١) (من القرآن) (٢) فقال له: "قل: سبحان اللَّه، والحمد اللَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کے برابر ہو ثواب میں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا : تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اللہ پاک ہے ، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔
حواشی
(١) تكرر في: [ك].
(٢) في [ب]: (لقرآن).