حدیث نمبر: 31390
٣١٣٩٠ - حدثنا يحيى بن أبي بكير عن شعبة عن الجريري عن أبي عبد اللَّه (الجسري) (١) عن عبد اللَّه بن الصامت عن أبي ذر قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "ألا أخبرك بأحب الكلام إلى اللَّه؟ " قلت: يا رسول اللَّه أخبرني بأحب الكلام إلى اللَّه، قال: " (٢) (أحب الكلام إلى اللَّه) (٣) سبحان اللَّه وبحمده" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشار فرمایا : کیا میں تمہیں خبر نہ دوں اس کلام کی جو اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے ضرور بتلا دیں وہ کلام جو اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام یہ ہے : پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (الجري)، وفي [ك]: (الجسدي).
(٢) في [ط، هـ]: زيادة (أن).
(٣) سقط من: [ط].