مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
الرجل إذا دعا ببطن كفه باب: آدمی جب دعا کرے تو اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے کرے
حدیث نمبر: 31380
٣١٣٨٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن العباس بن ذريح عن ابن عباس قال: الإخلاص هكذا -وأشار بأصبعه، والدعاء هكذا- (يعني) (١) ببطون كفيه، و (الإستخارة) (٢) هكذا -ورفع يديه و (ولى) (٣) (ظهورهما) (٤) وجهه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اخلاص اس طرح ہے اور اپنی انگلی سے اشارہ کیا اور دعا مانگنا اس طرح ہے یعنی اپنی دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے اور پناہ مانگنا اس طرح ہے۔ اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا اور ان کی پشت کو اپنے چہرے کی طرف پھیر دیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يشير).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (الاستخارة).
(٣) في [أ، ب، ط]: (ولا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ظهرهما).