مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما كان يدعو به النبي ﷺ؟ باب: اس دعا کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مانگا کرتے تھے
٣١٣٦٦ - حدثنا الحسن بن موسى ثنا حماد بن سلمة عن سعيد الجريري عن أبي العلاء عن عثمان بن أبي العاص وامرأة من قيس أنهما سمعا النبي ﷺ قال ⦗٢٠١⦘ أحدهما: سمعته يقول: "اللهم اغفر لي ذنبي وخطاياي وعمدي"، وقال الآخر: سمعته يقول: "اللهم (إني) (١) استهديك لأرشد أمري، وأعوذ بك من شر نفسي" (٢).حضرت عثمان بن أبی العاص اور قبیلہ قیس کی عورت سے مروی ہے ، ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا ہے، ان میں سے ایک نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما اور میرے بھول کر اور جان بوجھ کر کیے جانے والے گناہوں کی بھی مغفرت فرما۔ اور دوسرے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ اے اللہ ! میں تجھ ہی سے اپنے درست معاملہ کے لیے ہدایت طلب کرتا ہوں۔ اور میں تیری ہی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے۔