مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما كان يدعو به النبي ﷺ؟ باب: اس دعا کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مانگا کرتے تھے
٣١٣٦٢ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان قال: حدثني عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث المكتب عن (طليق) (١) بن قيس الحنفي عن ابن عباس أن النبي ﷺ كان يقول في دعائه: "رب (أعني) (٢) ولا تعن علي، وانصرني ولا تنصر علي، وامكر لي ولا تمكر علي، واهدني ويسر الهدى لي وانصرني على من بغى علي، رب اجعلني (لك) (٣) شكارا، لك ذكارا، لك رهابا، لك مطيعا، إليك مخبتا، إليك اواها منيبًا، رب تقبل توبتي، واغسل حوبتي، وأجب دعوتي، واهد قلبي، وثبت حجتي، (وسدد) (٤) لساني، (واسلل) (٥) (سخيمة) (٦) قلبي" (٧).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے : اے میرے رب ! میری مدد فرما ، اور میرے خلاف مدد مت فرما، اور میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت مت فرما۔ اور میرے حق میں تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر مت فرما۔ اور مجھے ہدایت عطا فرما۔ اور ہدایت کو میرے لیے آسان فرما۔ اور میری نصرت فرما اس شخص کے خلاف جو مجھ پر سرکشی کرے۔ اے میرے رب ! تو مجھے بنا دے اپنی ذات کا بہت شکر ادا کرنے والا، اور بہت ذکر کرنے والا تیری ذات کا، اور تجھ سے بہت ڈرنے والا، اور اپنا فرمانبردار اپنی طرف عاجزی و انکساری کرنے والا، اپنی طرف دعا کرنے والا اور رجوع کرنے والا، اے میرے رب ! میری توبہ کو قبول فرما۔ اور میرے گناہوں کو دھو دے، اور میری دعاکو قبول فرما۔ اور میرے دل کو ہدایت عطا فرما، اور میری دلیل کو مضبوط فرما دے۔ اور میری زبان کو سیدھا کر دے۔ اور میرے دل کے کینہ و بغض کو ختم فرما دے۔