حدیث نمبر: 31352
٣١٣٥٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن (أبي) (١) مصعب وهو عطاء عن أبيه عن كعب قال: كان إذا أفطر استقبل القبلة، وقال: اللهم خلصني من كل مصيبة الليلة نزلت من السماء (ثلاثًا) (٢)، وإذا طلع حاجب الشمس قال: اللهم اجعل لي سهما في كل حسنة نزلت الليلة من السماء إلى الأرض -ثلاثًا، قال: فقيل له: (قال) (٣): دعوة داود فلينوا بها ألسنتكم وأشعروها قلوبكم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مروان سے مروی ہے کہ حضرت کعب جب روزہ افطار فرماتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور تین بار یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی دے جو رات کو آسمان سے اترے گی، اور جب سورج کے کنارے طلوع ہوتے تو تین بار یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو ہر نیکی میں میرا حصہ مقرر فرما جو رات کو آسمان سے زمین پر اترتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں۔ پس ان سے اس دعا کے بارے میں پوچھا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : داؤد کی دعا ہے، پس تم اس دعا سے اپنی زبانوں کو نرم کرو، اور اس کو اپنے دلوں کی نشانی بناؤ۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) في [ك]: (فقال).