حدیث نمبر: 31345
٣١٣٤٥ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن معن عن عون بن عبد اللَّه قال: أربع لا يحجبن عن اللَّه: دعوة والد راض، وإمام مقسط، ودعوة المظلوم، ودعوة (الرجل) (١) دعاء لأخيه بظهر الغيب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معن سے مروی ہے کہ حضرت عون ابن عبد اللہ نے ارشاد فرمایا : چار چیزیں ایسی ہیں جو اللہ سے چھپی نہیں رہتیں، رضامند والد کی دعا، عادل امام کی دعا، اور مظلوم کی بد دعا، اور کسی شخص کا اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کے حق میں دعا کرنا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (رجل).