مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31326
باب: اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
٣١٣٢٦ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن علي بن صالح عن أبي إسحاق عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن علي (قال) (١): قال لي النبي ﷺ: "ألا أعلمك كلمات إذا قلتَهن غفر لك مع أنه مغفور لك؛ لا إله إلا اللَّه الحليم الكريم، لا إله إلا اللَّه العلي العظيم، سبحان رب السماوات السبع ورب العرش (العظيم) (٢)، الحمد للَّه رب العالمين" (٣).حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا : کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ جب تو ان کو پڑھے گا تو تیری بخشش کردی جائے گی۔ باوجود یہ کہ تو بخشا بخشایا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بڑا بردبار، سخی ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بلند وبالا ، عظمت والا ہے، پاک ہے ساتوں آسمانوں کا رب، اور عرش عظیم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔