مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه باب: اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
٣١٣٢٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء عن أبي داود (الأودي) (١) عن بريدة قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "ألا أعلمك كلمات من أراد اللَّه به خيرًا علمه إياهن، ثم لم ينسه اياهن أبدا، (قال: قل: اللهم إني ضعيف (فقو) (٢) (في رضاك (٣) ضعفي) (٤)، وخذ إلى الخير بناصيتي، واجعل الإسلام منتهى رضائي، اللهم إني ضعيف (فقوني) (٥)، وذليل فأعزني، وفقير فارزقني" (٦).حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو یہ کلمات سکھاتا ہے پھر کبھی اس سے ان کلمات کو بھلاتا بھی نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو : اے اللہ ! میں کمزور ہوں تو اپنی خوشنودی میں میری کمزوری کو طاقت سے بدل دے، اور میری پیشانی کو بھلائی کی طرف پکڑ لے، اور اسلام کو میری خوشنودی کی انتہا بنا دے۔ اے اللہ ! میں کمزور تو مجھے قوی بنا دے، اور میں ذلیل ہوں تو مجھے عزت بخش دے، اور میں فقیر ہوں تو مجھے رزق عطا فرما۔