مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه باب: اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
٣١٣٢٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن مسعر عن أبي العنبس (عن أبي العدبّس) (١) عن (أبي) (٢) مرزوق عن أبي غالب عن أبي أمامة قال: خرج رسول اللَّه ﷺ فكأنا اشتهينا أن يدعو لنا فقال: "اللهم اغفر لنا وارحمنا وأرض عنا وتقبل منا وأدخلنا الجنة ونجنا من النار وأصلح لنا شأننا كله"، فكأنا اشتهينا أن (يزيدنا) (٣) فقال: "قد جمعت لكم الأمر" (٤).حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے پس گویا ہم چاہ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لیے دعا فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! ہماری مغفرت فرما، اور ہم پر رحم فرما، اور ہم سے راضی ہوجا، اور ہم سے قبول فرما، اور ہمیں جنت میں داخل فرما دے، اور ہمیں آگ سے چھٹکارا عطا فرما، اور ہمارے سارے معاملے کو درست فرما دے پھر ہم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزید دعا فرمائیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارے سارے مسئلوں کو اکٹھا کردیا ہے۔