حدیث نمبر: 31309
٣١٣٠٩ - حدثنا معاوية بن هشام حدثنا شيبان عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة أن ربيعة بن كعب أخبره أنه كان يبيت عند باب رسول اللَّه ﷺ، فكان يسمع رسول اللَّه ﷺ من الليل يقول: "سبحان اللَّه رب العالمين" الهوىَّ، ثم يقول: "سبحان اللَّه وبحمده" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیعہ بن کعب فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے کے قریب رات گزارتا تھا، اور میں سنتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات گئے تک یہ کلمات پڑھتے تھے : ” اللہ ہر عیب سے پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ “ پھر یہ کلمات پڑھتے : اللہ پاک ہے اور میں اس کی حمد و ثنا بیان کرتا ہوں۔