حدیث نمبر: 31308
٣١٣٠٨ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: كنا مع أبي موسى (فجننا) (١) الليل إلى بستان خرب، قال: فقام من الليل يصلي فقرأ قراءة حسنة، ثم قال: اللهم إنك مؤمن تحب المؤمن، ومهيمن تحب المهيمن، سلام تحب السلام، صادق تحب الصادق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے رات کافی تاریک ہوگئی تو ہم نے ایک ویران باغ میں پناہ لی، حضرت مسروق فرماتے ہیں : حضرت ابوموسی نے کھڑے ہو کر رات کو تہجد کی نماز شروع کی اور بہت ہی اچھی قراءت کی۔ پھر یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! تو امن و ایمان دینے والا ہے، امن دینے والے کو پسند کرتا ہے، اور تو نگہبان ہے ، نگہبانی کو پسند کرتا ہے، اور تو سلام ہے ، سلامتی کو پسند کرتا ہے، تو سچا ہے سچ بولنے والے کو پسند کرتا ہے۔
حواشی
(١) في [ب، هـ]: (فجئنا).