٣١٣٠٧ - حدثنا زيد بن حباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني أزهر بن (سعيد) (١) عن عاصم بن حميد قال: سألت عائشة ماذا كان رسول اللَّه ﷺ يفتتح به ⦗١٧٧⦘ قيام الليل؟ قالت: لقد سألتني عن شيء ما سألني عنه أحد قبلك، كان يكبر عشرًا ويحمد عشرًا ويسبح عشرًا ويستغفر عشرًا، ويقول: "اللهم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني، ويتعوذ من ضيق المقام يوم القيامة" (٢).حضرت عاصم بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کن کلمات کے ساتھ رات کو قیام شروع فرماتے تھے ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں : البتہ تحقیق تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جس کا تجھ سے پہلے کسی نے بھی سوال نہیں کیا، پھر فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس مرتبہ تکبیر کہتے، اور دس مرتبہ حمد بیان کرتے، اور دس مرتبہ پاکی بیان کرتے، اور دس مرتبہ استغفار فرماتے ، اور یوں دعا فرماتے :” اے اللہ ! تو میری مغفرت فرما، اور مجھے ہدایت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا فرما، اور مجھے عافیت بخش دے۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کے دن جگہ کی تنگی سے بھی پناہ مانگتے تھے۔