مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر فيما دعا به النبي ﷺ عند وفاته باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت مانگی اس کا بیان
٣١٣٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يكثر أن يقول قبل أن يموت: "سبحانك اللهم وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك"، (قال) (٢): فقلت: يا رسول اللَّه، ما هذه الكلمات التي (قد) (٣) أحدثتها (تقولها) (٤)؛ قال: "جعلت لي علامة لأمتي إذا رأيتها قلتها: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ " (٥).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال فرمانے سے پہلے کثرت سے یہ دعا مانگ رہے تھے : اے اللہ ! میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں اور تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ کون سے کلمات ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا فرما رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے لے میری امت کی یہ نشانی رکھ دی گئی ہے کہ جب میں ان کو دیکھوں گا تو یہ سورت پڑھوں گا : جب آگئی اللہ کی مدد اور فتح۔