مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما ذكر فيما دعا به النبي ﷺ عند وفاته باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت مانگی اس کا بیان
حدیث نمبر: 31302
٣١٣٠٢ - حدثنا أبو أسامة وابن نمير عن هشام بن عروة عن عباد بن عبد اللَّه بن الزبير قال: سمعت عائشة تقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١) وهو مستند إلى (صدري) (٢): "اللهم اغفر لي وارحمني وألحقني بالرفيق" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کلمات ارشاد فرماتے سنا، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینہ سے ٹیک لگائی ہوئی تھی : اے اللہ ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ سے ملا دے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، جـ، س، ط، هـ]: (ظهري).